سوات:سٹی میئر سوات شاہد علی خان نے اوڈیگرام بمقام سوات سٹینڈرڈ سکول گراؤنڈ پر ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی میچ کے آخر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد علی خان نے کہا کہ سوات کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ انہیں حکومتی سطح پر مواقع فراہم کئے جا ئیں گے تا کہ وہ ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکیں صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ اور میدانوں کیلئے کروڑوں روپے خرچ کررہی ہے۔ کھیل کھود انسانی صحت اور جسمانی و ذہنی نشو نما کیلئے انتہائی مفید ہیں اس لئے صوبائی حکومت کھیلوں کی فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ شاہد علی خان نے کہا کہ سوات میں اسطرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد اس کا ثبوت ہے کہ یہاں مثالی امن قائم ہے اور یہاں کے لوگ بغیر کسی خوف کے اپنی زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی شاہد علی خان نے فائنل میچ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور تقد انعامات تقسیم کئے جبکہ فاتح ٹیم کو ٹرافی دی گئی گراونڈ میں دونوں ٹیموں کے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھے جو اپنی اپنی ٹیموں کے حق میں نعرے لگاتے نظر آئے۔
1,256 total views, no views today



