مینگورہ، جمعیت علماء اسلامی نظریاتی گروپ کا بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان، پانچ سو سے زائد کارکنوں نے متوقع الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھانے پر غور ، ذرائع کے مطابق جے یو ائی نظریاتی گروپ کا ایک اہم اجلاس مینگورہ شہر کے مقامی ہوٹل میں ہوا ،جس کی صدارت مولانا طاہر بنوری نے کی، اجلاس میں ضلع بھر سے پانچ سو سے زائد کارکنوں نے شرکت کی،اجلاس میں انے والے بلدیاتی الیکشن میں بھر پورحصہ لینے کااعلان کردیا، اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ انے والے بلدیاتی الیکشن میں کارکنوں کو متحرک کیا جائیگا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر بنوری نے کہا کہ انے والے لوکل باڈیز الیکشن میں دیگر جماعتوں کیساتھ اتحاد باہمی مشاورت کے بعد کیا جائیگا، انہوں نے اجلاس میں شرکت کرنیوالے پانچ سو سے زائد کارکنوں سے کہا کہ وہ جے یو ائی نظریاتی کے لئے بھر پور مہم چلائیں اور پارٹی کے منشور سے عوام اور دیگر کارکنوں کو اگاہ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ جے یو ائی نظریاتی الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی دکھاکر وہ تمام مسائل حل کرے گی ۔
720 total views, no views today


