سوات:ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان نے سیدو ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف اور مٹہ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی اور وارڈز کا معائنہ کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال عملہ اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔
سیدو ٹیچنگ ہسپتال سیدو شریف ایم آر آئی کے بارے میں عوامی تحفظات سے ایم ایس کو آ کاہ کیا۔
مٹہ ہسپتال میں نئ زیرِ تعمیر عمارت کے ساتھ صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
1,300 total views, no views today



