سوات:صحافتی تنظیموں کو مل کر کارکن صحافیوں کے مسائل حل کرنے ہونگے، ملک کے بیشتر حصوں میں تمام کارکن صحافیوں کے مسائل یکساں ہے،پرویز شوکت صدر فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، کارکن صحافیوں کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے اور ان کے خد مت کے لئے ہر وقت حاضر ہے، محبوب علی صدر سوات یونین اف جرنلسٹس، سوات پریس کلب میں تمام صحافیوں کو یکساں مواقع دئے جارہے ہیں، سعیدالرحمان صدر سوات پریس کلب، فیڈرل یونین اف جرنلسٹس کے صدر اور ان کے ہمراہ ارکان ، آر آئی یو جے کے سینئر نائب صدر شوکت چوہدری، کوارڈینیٹر فراز، جائنٹ سیکرٹری وہاب علوی، ایگزیکٹیوباڈی ممبر محمد معین خان نے سوات پریس کلب دورے کے موقع پرکہاکہ کارکن صحافیوں کے لئے مرکز میں ا ن کی تنظیم کام کررہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام صحافتی تنظیموں کو نمائندگی دیں اور ہر ضلع کے سطح پر صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں، انہوں نے کہا کہ فیڈرل یونین اف جرنلسٹس صحافیوں کو ان کے مانے ہوئے حقوق کے مطابق حقوق دینے کے لئے کوشاں ہے اس موقع پر سوات پریس کلب کے صدر سعیدالرحمان نے کہاکہ ہم بھی کارکن صحافیوں کی حقوق کے لئے جدوجہد کرہے ہیں اور ہر فورم پر صحافتی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لئے تیارہے، سوات یوین اف جرنلسٹس کے صدر محبوب علی نے کہاکہ سوات کے صحافیوں نے سخت حالات میں کام کیاہے۔ مگر ان کو کھبی بھی مرکز کے طرف سے کسی قسم کی مدد یا تعاون نہیں ملاہے، سینئر صحافی حضرت بلال ماماجی، شیرین زادہ، نیازاحمدخان، فضل رحیم خان اور عیسی خان خیل نے بھی صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی، اخر میں مہمانوں نے سوات پریس کلب کے کابینہ اور ممبرا ن کا شکریہ ادا کیا۔
832 total views, 2 views today