کبل،تحصیل کبل شاہ ڈھیرئی میں قبرستان کی 45کنال زمین قبضہ مافیاکے زیر استعمال ہے پٹوار میں حدود مقرر ہونے کے باوجود قبرستان کی زمینوں پر ناجائز قبضہ زور پکڑ گیا ہے حکومت نوٹس لے کر قبضہ شدہ زمینوں کو واگزار کرانے سمیت قبرستانوں کے تحفظ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار شاہ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے سماجی شخصیات نسیم واجد،مسین نانا،رضا شاہ ،اختر حسین،سلطان،صدیق ،آدم خان،آمین،علی خان اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شاہ ڈھیرئی میں واقع قبرستان شہیدانوں،لادیانو بنڑ،شیخ کمیل بابا وغیرہ کے تقریبا 45کنال زمین پر متعدد افراد نے ناجائز طور پر قبضہ کرکے کاشت کاری کے لئے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پیدا ہوچکی ہے کیونکہ پٹوار میں حدود مقرر ہونے کے باوجود قبرستانوں پر قبضہ چند افراد کی دیدہ دلیری یا انتظامیہ کی خاموشی کا مظہر ہے انہوں نے اے سی کبل نعیم خان سمیت ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ نوٹس لے کر شاہ ڈھیرئی قبرستانوں کی زمین واگزار کرانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کریں بصورت دیگر اہلیان علاقہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔
780 total views, no views today


