پشاور (سوات نیوز ڈاٹ کام ) وزیر اعلی محمود خان نے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ صوبہ پکتیکا میں میڈیکل ٹیمیں اور امدادی سامان بھیجنے کیلئے وزیر صحت اور چیف سیکٹری کو احکامات جاری کردئیے ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔صوبائی حکومت محدود وسائل کے باوجود ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ افغانستان میں زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس۔متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتاہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعاگو ہوں۔ اور وزیر اعلی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار۔
528 total views, 2 views today