سوات:ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کا پی کے 07 اُمیدواروں کے ساتھ آنے والے انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کی
میٹنگ میں پی کے 07 سے تعلق رکھنے والے اُمیدوارن سمیت ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ، ایس پی سی ٹی ڈی ظاہر شاہ، اے ایس پی اعتزاز عارف، ڈی ایس پی ٹریفک سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
میٹنگ شرکاء سے ڈی پی اُو سوات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہیں، آپ لوگوں سے بھی پر امن الیکشن کے انعقاد کی توقع کی جائیگی۔
الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی، لہذا اس قبیح فعل سے گریز کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرکے پرامن الیکشن کریں۔
میٹنگ میں شریک تمام سیاسی قائدین نے الیکشن کے دوران پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
1,165 total views, no views today