سوات: منگورہ آفسر آباد میں ظفر علی نامی شخص کی مکان کی چھت گرنے سے تین بچے ملبے تلے دب گئے، ریسکیو1122 کے مطابق ریسکیو1122 کی ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی۔ریسکیو جوانوں نے تینوں بچوں کو ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 8 سالہ ملائکہ، 10 سالہ وجیحہ اور دو سالہ برہان نامی بچہ شامل ہیں۔تمام زخمی بچوں کو سیدوہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
1,154 total views, 2 views today
Comments