سوات:سوات میں سیدو شریف مقبرے پر سیکشن فور لگانے اور تجاوزات خاتمے کیلئے احتجاجی مظاہرہ۔15جولائی تک ڈیڈلائن۔بصورت دیگرقوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ اے اے سی بابوزئی نے یقین دہانی کی کہ مسئلہ حل کیا جائیگا۔اس موقع سیدوشریف مرکزی کونسل کے صدر حبیب الحق،فیصل یوسفزئی ایڈوکیٹ،محمد نذیر،فضل معبود،ڈاکٹر خالد محمود،اعجاز خان،سیدذوالفقار علی،عباس علی حیدر ایڈوکیٹ اور دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے سیدو قبرستان کے حوالے سے سیکشن فور کیلئے پلان تیار کرلیا ہے جس پر فوری کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مقبرے کے حوالے سے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔چند افراد مقبرے پر قبضے کی کوشش کررہے ہیں جس کیلئے ہم ہرگز تیار نہیں،انہوں نے کہا کہ 296کنال دس مرلے اراضی کی حدودات کی حد براری کی جائے،مقبرے کے اراضی کی خرید و فروخت کے ساتھ رجسٹریاں اور نقولات تیار کرنے والے پٹواریوں کے خلاف کاروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ بادشاہ صاحب سوات نے اراضی صرف مقبرے کے لئے وقف کی تھی جبکہ والی سوات کے زمانے بھی یہ مقبرہ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمارے درخواست پر مقررہ اراضی پر سیکشن فور لگانے کا ارادہ کرلیا ہے تاہم جس پر فوری عمل درآمد کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تم ہم 15دن بعد سڑکوں پر نکلنے اور مقبرے کے حدود میں ازخود ایکشن لیکر تجاوزات کا خاتمہ کریں گے۔اس موقع پر اے اے سی بابوزئی کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشر ہوگئے۔
سوات ( )ایڈیشنل ایس پی سوات ارشد خان نے کہا ہے کہ وادی سوات میں سیاحوں کو ہر قسم کا تحفظ اور اُن کی رہنمائی سوات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔مہوڈنڈ جھیل میں لاہور کی سیاح خاتون کی ہراسانی کی کوشش اور اُس کے شوہر پر قاتلانہ حملے کے ملزم سمیت ٹینٹ مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے ان خیالات کاا ظہار ڈی پی اُو آفس سیدو شریف میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18اور 19جون کے درمیان شب مہوڈنڈ جھیل میں ٹینٹ میں قیام کرنے والے لاہور کے جوڑے کے ساتھ پیش آنے والے افسوس ناک واقع پر پولیس حکام نے سخت نوٹس لیا ہے اور لاہور کی رہائشی سیاح ارسلان کے رپورٹ پر باقاعدہ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ جس میں مدعی نے پولیس کو بتایا کہ رات کے وقت اُن کے ٹینٹ میں ایک شخص چاقو تھامے داخل ہوا اور اس کی بیوی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی میرے مزاحمت پر مجھ پر چاقو کے وار سے قاتلانہ حملہ کیا جس سے میرے ہاتھ زخمی ہوئے۔ ملزم کے فرار کے بعد زخمی سیاح کو کالام ہسپتال منتقل کر دیا گیا تا ہم ابتدائی طور پر متاثرہ جوڑے نے پولیس کو کسی قسم کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو ارسلان کے جانب سے موصول شدہ ای میل پر پولیس نے کالام پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا اور 45مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اُن کی تصاویر سیاح جوڑے کے ساتھ شئیر کی۔ جس میں متاثرہ جوڑے نے حبیب الرحمان عرف عفان ولد کریم اللہ سکنہ اُوشو کی نشاندہی کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اُس کے قبضے سے چاقو بھی برآمد کر لیا جبکہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ مدعی کی رپورٹ پر ٹینٹ مالک خانزادہ عرف خانجی سکنہ اُوشو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقع میں علاقہ عمائدین نے بھی پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور انتظامیہ کے ساتھ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر قسم کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ہوٹلز ایسوسی ایشن اور کمیونٹی سے مل کر مزید سخت حفاظتی اقدامات اُٹھائیگی اور سیاحوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔
322 total views, 2 views today