ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہد کپور نے’’ میرا ‘‘ سے شادی کا فیصلہ کرلیا ہے لیکن یہ پاکستانی اداکارہ ’’میرا‘‘ نہیں بلکہ نئی دلی کی ’’میرا راجپوت‘‘ ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میرا روجپوت نئی دلی کے شری رام لیڈی کالج کے شعبہ انگریزی میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہیں اور شاہد کپور سے ان کی ملاقات ایک مذہبی گروپ کے توسط سے ہوئی تھی۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور بالآخر رواں برس کے شروع میں دونوں نے منگنی کرلی ہے۔ دونوں نے رواں برس دسمبر میں ہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل شاہد کپور نے کہا تھا کہ وہ کسی ایسی لڑکی سے ہی شادی کرنا چاہتے ہیں جس کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہ ہو۔
344 total views, no views today
Comments


