سوات:ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کہا ہے کہ سوات ٹاون شپ سے سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور عوام کو آسان اقساط پر سر کا چھت ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات ٹاون شپ کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر سوات ٹاون شپ کے کو اونر مسعود خان ، سن رائز کے سی ای او وصال خان اور سابق تحصیل ناظم سید اکبر شاہ لالا نے جنید خان گلدستہ پیش کیا اس موقع پر وصال خان نے انکو سوات ٹاون شپ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، ڈپٹی کمشنر جنید خان نے سوات ٹاون شپ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسکو سوات میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاون قرار دیا اور کہا کہ سوات ٹاون شپ سے ایک طرف سوات میں سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گاتو دوسری طرف اس سے یہاں کے عوام کو آسان اقساط پر سر کا چھت اور روزگار کے مواقع میسر ہونگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے انہوں نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سوات آنے اور یہاں پر سرمایہ کاری کی دعوت دی کہ وہ ایئں اور یہاں پر سرمایہ کاری کریں ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کی جایئگی
823 total views, no views today



