مینگورہ،ملک کے دیگرحصوں کی طرح سوات میں بھی ٹی بی کا دن منایا گیا ،اس حوالے سے ہیڈآف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ پروفیسرڈاکٹرعزیزاحمداورٹی بی کنٹرولرڈاکٹرظاہر شاہ نے کہاہے کہ دوہفتے سے زائدعرصہ تک کھانسی اس مرض کی علامت ہے جس کی صورت میں فوری طوپر اس کیلئے مخصو ص کردہ مراکز صحت سے رجوع کرنا چاہئے ،اس مرض کا علاج معالجہ کرانے کیلئے سرکاری سطح پر تمام ترسہولیات موجود ہیں ،ٹی بی کی روک تھام اوراس سے محفوظ رہنے کیلئے شعوروآگاہی کی اشدضرورت ہے،سوات پریس کلب میں ڈاکٹرمنعم اورڈاکٹر محمدعلی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 24مارچ کو عالمی سطح پر ٹی بی ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد عوام میں اس مرض کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے سمیت اس سے محفوظ رہنے کیلئے انہیں حفاظتی تدابیرسے آگاہ کرنا بھی ہے،انہوں نے کہاکہ ٹی بی سے اب تک لاتعداداموات واقع ہوئی ہیں جس کی سب بڑی وجہ ہے اس مرض کے بارے میں لاعلمی تھی اورجب 1861میں اس کا جراثیم دریافت ہوا تو اس کے بعداس مرض کی روک تھام کیلئے کام شروع کیا گیا جس کے نتیجے میں اس سے ہونے والی اموات کی شرح میں بتدریج کمی آتی رہی تاہم اس وقت بھی اس مرض سے سالانہ متعددلوگ متاثر ہورہے ہیں اورڈبلیوایچ او کا مشن اس مرض کامکمل خاتمہ ہے جس کے تحت وہ اس حوالے سے اقدما ت اٹھارہی ہے،انہوں نے کہاکہ ٹی بی کے حوالے ہمارا ملک چھ نمبر پر ہے جبکہ صوبہ کے پی کے میں سالانہ 55ہزارافراداس سے متاثرہورہے ہیں جس کی روک تھام کیلئے سرکاری سطح پر مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر اس مرض کی تشخیص اورعلاج معالجہ کی مفت سہولیات موجود ہیں،انہوں نے کہاکہ ٹی بی کے خاتمہ میں کرداراداکرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اورا س سلسلے میں شعوروآگاہی دیناہماراقومی اورمعاشرتی فریضہ بنتاہے ،
670 total views, no views today


