سوات: ضمنی الیکشن میں ٹرن اوٹ کم انے کا خدشہ
تحریر: وقار احمد
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے حلقہ پی کے سات پر ضمنی الیکشن لے لئے پولنگ کل ہوگی جس کے لئے پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوکر شام پانچ بجے تک بلا کسی وقفے کے جاری ہے گا تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ اس حلقہ میں اس بار کم ووٹ پڑینگے اور ٹرن اوٹ کم انے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ 2018 کے عام انتخابات میں اس حلقے پر الیکشن کے بعد ڈاکٹر امجد کے دو سیٹ جیتنے کے بعد خالی ہوچکا تھا جس کے بعد دوبارہ الیکشن ہوگیا جس کے بعد عوامی نیشل پارٹی کے وقار احمد خان نے جیتا جبکہ اس کے بعد وقار احمد کے موت کے بعد یہ حلقہ دوبارہ خالی ہوگیا جس کے بعد اب دوبارہ الیکشن ہورہا ہے ۔
اس حلقے کے سن دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کی بات کی جائے تو اس حلقے سے پاکتسان تحریک انصاف کے امجد علی نے 19461ووٹ لیکر پہلی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے وقار احمد خان نے 13681ووٹ لیکر دوسری اور متحدہ مجلس عمل کے حسین احمد کانجو نے 7314ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کا تھا اسی طرح 2018کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے ٹوٹل 11 مختلف جماعتوں کے امیدواروں نے حصہ لیا تھا
حلقہ پی کے 7 کے اگر ووٹوں کے حوالے سے بات کی جاے تو اس حلقے میں دوہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں ٹوٹل 55219ووٹ پول کئے گئے جبکہ 2317 ووٹ ضائع ہوگئے تھے ۔
اسی حلقہ میں ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 154271جس میں مردوں کی 88441 اور خواتین کے 65830 ووٹ ہیں ۔
ای میل : waqar.swaty93@gmail.com
1,091 total views, no views today



