سوات:ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ڈی ایس پی مٹہ پیر سید خان کی نگرانی میں علاقہ پیوچار ، شگئی ،مرادے, ڈوب سر پہاڑی ، ڈنڈو سر وغیرہ میں کیا گیا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ چپریال طارق خان سمیت، ایلیٹ فورس، آپریشن پولیس اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے جوانوں نے حصہ لیا۔
سوات کے مختلف علاقوں اور سرحدی پہاڑوں پر کل سے سرچ اپریشن شروع کیا گیا ہے ۔
ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت کے مطابق سرچ اپریشن کامقصد پائیدار امن کو ممکن بنانا ہے ۔
1,034 total views, no views today
Comments



