سوات :مالم جبہ سکی ریزارٹ میں سامسنز گروپ آف کمپنیز,ایرو aeroسپورٹس اور پاکستان روڈ رنرز کے اشتراک سے میراتھن اور ایم جے 600 ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 150 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، کھلاڑیوں میں خواتین اور بچے شامل تھے، کھلاڑیوں نے میراتھن ریس کے 4، 10 اور 21 کلومیٹر کیٹیگری میں حصہ لیا، چار کلومیٹر کڈز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن موسی، دوسری پوزیشن ثمر گل اور تیسری پوزیشن اسحاق نے حاصل کی۔ جبکہ مردوں کے چار کلومیٹر کیٹیگری میں ارشد اللہ نے پہلی، محمد منصور نے دوسری جبکہ عبداللہ نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی، دس کلو میٹر مردوں کے کیٹیگری میں انعام اللہ نے پہلی طیب گوہر نے دوسری اور محمد حامد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کے دس کلومیٹر کیٹیگری میں نازیہ نے پہلی جبکہ ثمرین نے دوسری پوزیشن لی، اکیس کلومیٹر مردوں کی کیٹیگری میں اسرار خٹک نے پہلی، شاہ سرور خان نے دوسری جبکہ فواد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، ایم جے 600 مردوں کی کیٹیگری میں ارشد علی نے پہلی، طیب گوہر نے دوسری جبکہ ساجد خان تیسری پوزیشن لیکر کامیاب ہوئے، ایم جے 600 خواتین کیٹیگری میں نازیہ نے پہلی جبکہ ثمرین نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ایم جے 600 بچوں کی کیٹیگری میں موسی نے پہلی، ولی اللہ نے دوسری جبکہ عیسی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور شرکاء سے داد وصول کئے،تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹیننٹ کرنل گوہر نذیر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
704 total views, 2 views today