سوات:مینگورہ شہر گھنٹوں لوڈشیڈنگ،کاروبار ٹھپ،شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال،ممبران اسمبلی نے چھپ کا روزہ رکھ لیا،سیاسی جنگ میں عوام نشانے پر، دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی لوڈشیڈنگ نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن کردی۔ وزیر اعلی کے آبائی ضلع سوات میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے شہری علاقوں میں بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹوں تک بجلی نہیں ہوتی اس صورتحال میں عوامی نمائندوں نے خاموشی اختیارکر رکھی ہے جبکہ عام لوگ صرف بد دعائیں دے رہے ہیں۔صوبائی حکومت کے نمائندے بجلی لوڈشیڈنگ کیلئے وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کو قرار دے رہے ہیں۔یاد رہے سیاسی جماعتوں کے درمیان اقتدار کی جنگ میں عوام قربانی کے بکرے بن رہے ہیں
838 total views, no views today



