مینگورہ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع سوات نے ٹیکنکل کالج اور ووکیشنل سنٹر کے تنظیم سازی مکمل کرلی،اس سلسلے میں ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبر عاصم خان کے زیرصدارت ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پی ایس ایف کے صوبائی صدر غلام علی اور اے این پی کے ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئی تھے،ٹیکنکل کالج پانڑ کیلئے عمران صدر،عارف سینئر نائب صدر،ذاکر اللہ،یاسر عالم نائب صدر دوم،احمد زیب جنرل سیکرٹری،کریم ڈپٹی جنرل سیکرٹری،ہمایون جائنٹ سیکرٹری جبکہ ٹیکنکل ووکیشنل سنٹر کیلئے محمد فواد صدر،محمد ریاض سینئر ناب صدر،شہزاد خان جنرل سیکرٹری اور حق نواز خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام علی،ضلعی ترجمان عبداللہ یوسفزئی،پی ایس ایف کے سابقہ ضلعی صدر گوہر علی پختونیار اور عدنان نے خطاب کرتے ہوئے کہاطلباء ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے تعلیم کے ذریعے امن کا قیام ممکن ہے نومنتخب کابینہ باچا خان بابا کے فلسفہ امن کو گھر گھر پہنچانے کیلئے کام جاری رکھے۔
702 total views, no views today


