سوات : ہیلپنگ ہینڈ کے جانب سے یونین کونسل اسلام پور میں فری عید گفٹ کیمپ کا انعقادکیا گیا۔کیمپ میں غریب ونادار چھ سو خاندانوں میں عید پیکچ تقسیم کیے گئے،عیدپیکج میں ریڈی میڈ کپڑے، نئے جوتے، ہینڈبیگز، بچوں کے کھلونے اور دیگر استعمال کے اشیاء شامل تھے۔ کیمپ کے تمام تر انتظاما ت ویلج کونسل اسلامپور کے چئیرمین محمد طاہر نے انجا م دیئے تھے۔کیمپ میں ہیلپنگ کے طرف سے ارشد خان،حمید اللہ اور قاری بلال نے شرکت کی جبکہ محمد خلیل (پی ایس سلیم الرحمن)خصوصی طور پر شریک ہوئے۔آخرمیں کمیپ آرگنائزروی سی چئیرمین محمد طاہر نے ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ ہمیشہ سے ملک میں غریب،نادار اور مسکین لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے،جب بھی اور جہاں بھی ہیلپنگ ہینڈ والوں کوخدمت کا موقع ملتا ہے یہ لوگ وہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے،یہی وجہ ہے کہ ہیلپنگ ہینڈ خدمت خلق میں پاکستان کے صف اول کا ادارہ ہے۔انشاء اللہ ہیلپنگ کے مددسے اسلام پور کے چھپے چھپے میں غریب،نادار اور مسکین لوگوں تک پہنچیں گے اور انکی مدد کریں گے۔
486 total views, no views today
Comments



