سوات:ایس ایچ او تھانہ شموزی روشن علی خان کی کارروائی.دوست کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں جنید ولد عبدالوہاب، ناصر عرف چلیرے ساکنان زرخیلہ شموزی شامل ہیں.
مقتول یوسف خان رات کے وقت اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر سے نکلا تھا جو کئ دنوں سے گھر واپس نہیں آیا تھا، مقتول کے بھائی نے تھانہ شموزی میں گمشدگی رپورٹ لکھی تھی، پولیس نے رپورٹ پر باقاعدہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کی. سرچ آپریشن کے دوران قریبی پہاڑی نزد گل بہار کالونی مسمی یوسف خان کا قتل شدہ باڈی ملا جس کو اسلحہ اتشین سے فائر کرکے قتل کیا گیا تھا.
1,284 total views, 2 views today
Comments