بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے سئینر نائب صدر اور ایم پی اے محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحصیل بریکوٹ کے صدر کے خلاف ہونے والے ایف آئی آر کی پارٹی سطح پر آزادنہ انکوائری کی جائے گی ۔بہت جلد وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے ملاقات کریں گے اور اس وقوع سے متعلق حقائق کے بارے میں بریفینگ دیں گے تاکہ پارٹی منشور کے مطابق انصاف اور میرٹ کی پاسداری ہوسکے
۔حقدار کو اس کا حق اور پارٹی منشور کے خلاف اقدام کرنے والوں کو روکا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ۔انہوں نے کہا کہ بریکوٹ میں رونماء ہونے والے واقعات سے ہم بخوبی اگاہ ہیں اور اصلیت جاننے کے لئے مذید ثبوت اور شواہد اکھٹے کر رہے ہیں ۔جن کی روشنی میں ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک سے ملاقات کریں گے انہیں حقائق بتائیں گے تاکہ پارٹی منشور کے مطابق فیصلے کئے جاسکیں نہ کسی سے زیادتی ہو اور نہ ہی کسی کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا موقع ملے ۔انہوں نے مذید کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی اور انصاف کا نعرہ لگاتی ہے اس لئے عوام کو انصاف دینے کے ساتھ ساتھ اپنے صفوں میں اتحاد و اتعاق برقرار رکھنے اور ہر رکن و عہدیدار کے ساتھ پورا پورا انصاف برتنے پر عقیدہ رکھتی ہے ۔جوکہ پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کا ضامن بھی ہے ۔
593 total views, no views today


