سوات: کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سیدو شریف ہسپتال میں زیر علاج ڈی ایس پی پیر سید کی عیادت کی۔ وہ کچھ دیر انکے ساتھ رہے اور انہوں نے ڈی ایس پی پیر سید کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ہسپتال انتظامیہ سے ڈی ایس پی پیر سید کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
838 total views, 2 views today
Comments