مینگورہ:ویلج چیئرمین سید علی خان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا والوں نے محلوں کے سطح پر بجلی فیڈرز تقسیم کئے ہے اور اسی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا اختیار لوکل لائن مینوں کو دیا گیا ہے جو اپنے مرضی پر لوڈشیڈنگ کررہے ہیں باز فیڈرپر لوڈشیڈنگ کم تو بعض پر لوڈشیڈنگ کا دوران تین تین گھنٹوں سے بھی زیادہ کیا جاتا ہے۔سید علی خان کے مطابق گنبد میرہ بارامہ کے فیڈر پر رات اور اکثر دن کے وقت مسلسل تین گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کیا جاتاہے جو علاقے کے مکینوں کے ساتھ زیادتی ہے۔لہذا واپڈا کے زمہ داروں سے درخواست ہے کہ تمام فیڈرپر برابری کے بنیادوں پر لوڈشیدنگ کیا جائے۔اور تعصبانہ رویہ ختم کیاجائے۔ اور اگر ویلج کونسل بارامہ کے ساتھ واپڈا والوں کا یہ نامناسب رویہ جاری رہا تو علاقے کے لوگ واپدا افس کے سامنے شدیداحتجاج کرینگے۔
465 total views, 2 views today