سوات:سوات پولیس نے ہر شہری کے مالی وجانی دفاع کرنے کااعلان کردیا ہے، پولیس زرائع کے مطابق سوات کے مختلف علاقوں میں پولیس کے پٹرولنگ جاری ہے ، پولیس زرائع کے مطابق سوات میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے بالائی علاقوں میں پولیس دستے پہنچا دئے گئے۔اس کے ساتھ ضلع بھر میں پولیس کی چیک پوسٹین قائم کی گئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے جائیگی ۔ پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ اگر مبینہ دہشت گردوں نے سوات کو نہیں چھوڑا تو پھر ان کیخلاف بھر پورقوت سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
پولیس زرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تقریبا چار ہزار کے قریب الرٹ پولیس کے جوانوں کو سوات میں تعینات کیا گیا ہے، تاکہ اگر کوئی حرکت ہوتی ہےتو اس کا بروقت جواب دیا جاسکے ۔
884 total views, 2 views today