سڈنی: آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلوی قائد مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اسلئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ جیتنے کے لئے اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ آج کا میچ بہت اہم ہے اور ہم نے اس کے لئے بھرپور محنت کی ہے، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور آخری میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔
339 total views, no views today
Comments


