پشاور :پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے قائمقام صدر شمیم شاہد نے سوات کے شہید موسی خانخیل کو تمغہ امتیاز دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ھوئے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا ھے ۔
شمیم شاھد نے موسی خان خیل کو تمغہ امتیاز دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے کم ازکم شہید موسی خانخیل کے لواحقین۔ دوستوں اور رشتے داروں کو اطمینان ھو جائیگا کہ موسی خانخیل ایک محب وطن شہری تھے ۔
شمیم شاہد نے کہا کہ موسی خانخیل کا شمار نہ صرف سوات بلکہ خیبر پختونخوا کے نہایت بہادر اور قابل صحافیوں میں ھوتا تھا۔ انہوں نے نہایت مختصر مدت میں سوات میں عسکریت پسندوں کے پر پر اسرار طور پر منظر عام پر آنے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کے پس پردہ سازش کو بھی بے نقاب کر دیا تھا ۔
شمیم شاھد نے حکومت سے موسی خانخیل ملک ممتاز اور حیات اللہ خان کے 2003 سے لیکر اب تک پر اسرار طور پر نام نہاد دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں شہید ھونے والے تمام صحافیوں کو صدارتی ایوارڈذ دئے جائے اور ان واقعات کی عدالتی تحقیقات کرکے ملک بھر کے صحافیوں کو ان واقعات کے پس پردہ کرداروں کو بے نقاب کیا جائے۔
474 total views, 2 views today