مینگورہ، مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں سپیشل فورس پولیس کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے سینکڑوں امیدواروں نے حصہ لیا، ٹیسٹ لینے کیلئے ڈی پی او سوات سلیم مروت خود موجود تھے، ضلع بھر میں سپیشل فورس پولیس کی خالی ہونے والے سیٹوں پر بھر تی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں جمعرات کے دن مینگورہ شہر کے گراسی گراونڈ میں امیدوار موجود تھے، اس موقع پر امیدواروں کی جسمانی ٹیسٹ کیلئے دوڑ لگائی، جبکہ ان کا انٹرویو بھی لیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر سلیم مروت خود موجود تھے اور فورس میں بھرتی ہونیوالے امیدواروں کی نگرانی کرتے رہے، ڈی پی او سوات سلیم مروت نے سوات نیوز ڈاٹ کام کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل فورس پولیس کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے امیدواروں سے درخواستیں لی گئی تھی ، آج ان کا جسمانی ٹیسٹ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے ریگولر پولیس کیساتھ ساتھ سپیشل فورس پولیس کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
700 total views, no views today


