سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام )تربیتی ورکشاپ کا انعقاد امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے تعاون سوات سرینہ ہوٹل میں کیا گیا، جس میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) کے افسران کی جانب سے سیلز ٹیکس آن سروسز ویدہولڈنگ ریگولیشنز 2020 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکاء کو سیلز ٹیکس کی ویدہولڈنگ کرانے اور اس کے گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کارسے متعلق تربیت دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل کیپرا کیپٹن ریٹائرڈ شہباز طاہر ندیم نے اپنے حطاب میں ویدہولڈنگ ایجنٹس کے کردار اور انکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انکا کہنا تھا کہ صوبائی قوانین کے مطابق کیپرا کے لئے سیلز ٹیکس کی ویدہولڈنگ کرنا اپ پر فرض ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کیپرا نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہمارا مردان اور ملاکنڈ دیویژن کا عملہ آپکی سہولت اور رہنمائی کے لیے موجود ہے۔ کیپرا کے ایڈیشنل کلکٹر مردان مسرت زمان نے ابتدائی کلمات میں شرکائکی ورکشاپ میں تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امریکی ادارے یو ایس ایڈ کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے ورکشاپ کا انعقاد ممکن ہوا۔ مسرت زمان نے شرکاء کو اپنی ٹیم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور سیلز ٹیکس آن سروسز کے تاریخی پس منظرپر بھی روشنی ڈالی۔
کیپراکے ڈپٹی کلکٹر عبدالوہاب نے ورکشاپ کے شرکاء کو سیلز ٹیکس آن سروسز کے حساب کتاب کا طریقہ کار اور گوشوارے جمع کرانے کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں اور انہیں بتایا کہ صوبائی قوانین کے تحت سیلز ٹیکس آن سروسز کی ویدہولڈنگ ان کی ذمہ داری ہے اور کیپرا کا عملہ ہر ممکن کوشش کرے گا کہ ان کے لئے ہر ممکن آسانی پیدا کرے۔ کیپرا کے اسسٹنٹ کلکٹرآفاق علی نے شرکاء کو مختلف سروسز پر ٹیکس کی شرح کے متعلق معلومات فراہم کی اور ان کو لائیو ڈیمو بھی دیا۔اس موقع پر شرکاء نے ورکشاپ منعقد کرانے پر کیپرا اور یو ایس ایڈ کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ کیپرا کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے اور ملک اور صوبہ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
700 total views, 4 views today