سوات:مالاکنڈڈویژن کے ٹریڈرز فیڈریشنز کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ، ٹریڈرز فیڈریشن زرائع کے مطابق کل سوات پریس کلب میں مالاکنڈڈویژن کے اضلاع کے ٹریڈرز فیڈریشنز کااجلاس ہوگا ، جس میں نو اضلاع کے ٹریڈرز فیڈریشنز کے صدور شرکت کرینگے ۔
اجلاس کے حوالے سے جب ٹریڈرز فیڈریشنز مالاکنڈڈویژن کے صدر عبدالرحیم نے کہا کہ بجلی بلوں میں غیر قانونی اور ناجائز ٹیکس کے حوالے سے اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلہ کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ٹیکس فری زون ہیں ۔ محکمہ واپڈا فوری طور پر بجلی بلوں سے ٹیکس ختم کردیں ورنہ عوام بجلی بلز جمع نہیں کرائینگے ۔
1,715 total views, no views today
Comments



