مینگورہ،دہشت گردوں کی طرح پی ٹی آئی کے ناکام ترین حکومت سے عوام کو نجات دلا کر دم لینگے ممبران اسمبلی کے ترقیاتی کام محض اعلانات تک محدود ہیں صحت اور تعلیم میں ایمرجنسی نافذ کرنے والوں نے دوسال کے مدت میں تاحال کسی منصوبے پر کام شروع نہیں کیا ،تبدیلی کے دعویدار ساٹھ سال حکومت کرکے بھی اے این پی کے تین سالہ ترقیاتی کاموں کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،عمران نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست سے فحاشی کو فروغ سمیت ملک کے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ،سپریم کورٹ بلدیاتی الیکشن تک سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کریں،حلقہ پی کے 82ممبر اسمبلی کے نا اہلی کی وجہ سے اے این پی دور کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبے دیگر علاقوں کو منتقل ہوئے،تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والوں کو بلدیاتی الیکشن میں شرمناک شکست دینے کے لئے پختون قوم کا سرخ جھنڈے تلے جمع ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے،کارکردگی کے بنیاد پر بلدیاتی الیکشن میں امیدواروں کو سامنے لائیں گے ،کارکنان بھر پور تیاری کریں ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے وقار خان،اے این پی مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،خورشید خان،ابراہیم دیولئی اور دیگر مقررین نے توتانوبانڈئی میں خورشید خان کے رہائش گاہ پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبد المالک،شوکت علی،عدالت خان،اکبر شاہ،سرنزیب،سرور خان،فضل وہاب،ملک احمد،ایوب باچا،تور خان،شاہ سید،محمد عظیم خان، عجب خان،محمود خان،ثنا ء اللہ شاہ،ناصر خان انقلابی،فضل الہی،عطا ء اللہ،شاہ زمان،اسد خان،ڈاکٹر فضل غنی اتمانخیل ،رستم خان،بحر بوستان،شاہ رحیم اللہ سمیت اے این پی حلقہ پی کے82قائدین و کارکنان موجود تھے وقار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نااہل ممبران اسمبلی کی وجہ سے ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو دھوکہ دے کر دو سال کے عرصہ میں مسائل و مشکلات اور محرومیوں کے سیوا کچھ نہ دیا این جی اوز کے ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگانے اور خالی اعلانات کے علاوہ تاحال کوئی منصوبہ شروع نہ ہو سکاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ساٹھ سال بھی حکومت کرے گی تو اے این پی دور کے گیمن اور شموزئی پل جیسے منصوبے مکمل نہیں کرسکیں گے خصوصا پی کے 82ممبر اسمبلی کے نااہلی کی وجہ سے اے این پی دور کے منظور شدہ منصوبے دیگر علاقوں کو منتقل ہوگئے ہیں جس کی وجہ لوگ دھڑا دھڑ اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہورہے ہیں گذشتہ الیکشن میں عوام کو دھوکہ دینے والوں کا بلدیاتی الیکشن میں بر ا حال ہوگا انہوں نے کہا کہ کپتان خان نے سانحہ پشاور کا بہانہ بنا کر دھرنا ختم نہیں کیا ورنہ شادی کی خوشیاں منا کر شہداء کے ورثاء کی زخموں پر نمک پاشی نہ کرتے اس موقع پر متفقہ طور پر خورشید خان کو بلدیاتی الیکشن کے دوران حلقہ پی کے82کا چئیرمین مقرر کیا گیا اجتماع کے دوران ناروا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ،کبل شاہ ڈھیرئی روڈ کی فوری تعمیر،ایوب سٹیل بریج کی مناسب جگہ پر تنصیب،جوڈیشل کمپلکس کی فوری تعمیر،تحصیل کبل کو سوئی گیس کی فراہمی،اساتذہ کو بندوق کے بجائے قلم کی فراہمی اور بلدیاتی الیکشن تک سرکاری وسائل پر پابندی جیسے قراردادیں منظور کی گئیں۔
806 total views, no views today


