مینگورہ،جمعیت طلباء اسلام کے صوبائی رہنما ڈاکٹر شیر خان نے کہا ہے کہ تحفظ تہذیب اسلام کانفرنس ریفرنڈم ثابت ہوگا، ملاکنڈڈویژن کے لاکھوں افراد اور جے یو ائی کے کارکن کانفرنس میں شرکت کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں میڈیا کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جو این جی او کے پیسوں پر چل رہا ہے کانفرنس ناکام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اپنے مذموم مقصد میں کامیا ب نہیں ہوسکے اب یہ کانفرنس ایک ریفرنڈم اور این جی او حکومت کے تابوت کا اخری کیل ثابت ہوگا ،
انہوں نے کہا کہ جتنی دہشت گردی ، بدامنی ، گرانفروشی اس حکومت میں ہوئی ہے وہ پاکستان کی تاریخ میں کسی دوسرے حکومت میں نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں عنقریب ایک انقلاب ائیگا ، اور ائندہ چند ماہ کے دوران پی ٹی ائی کی حکومت ختم ہو گی اور پھر اسلام پسندوں کی حکومت قائم ہوگی جس میں عوام کے تمام مسائل حل ہو جائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی وہ کانفرنس میں بھر پور شرکت کرے۔
422 total views, no views today


