سوات : مالاکنڈ ڈویژن کے سب سے بڑے سوشل میڈیا نیٹ ورک کو مبینہ طور پر دہشتگردوں کی جانب سے ان کے فیس بک پیج پر دھمکیاں دی جارہی ہے ۔ امیر معاویہ حنفی اور دہ سوات گلونہ نامی پیجز سے دھمکی امیز پیغامات بھیجے جارہے ہیں ۔ سوات نیوز سے کہا جارہاہے کہ وہ حکومتی ترجمانی کرکے ط ل ب ان کو دہشتگرد لکھ رہے ہیں اگر وہ حکومتی بیانئیے سے نہ ہٹائیں تو پھر وہ اپنے سر کی خیر منائیں ۔
سوات نیوز انتظامیہ نے مسلسل دھمکیوں کے بعد بنڑ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کردی یے ۔ جس کے بعد تفتیش شروع کردی گئی یے ۔
بنڑ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او انور خان نے سوات نیوز کے ایڈیٹر خورشید علی کو ایک ایڈوائزری جاری کردی یے جس میں لکھاہے کہ وہ محتاط رہے اور اپنے سرگرمیوں کومحدود کرلیں ۔
سوات میں مبینہ طور مختلف لوگوں کو دھمکی امیز پیغامات اور فون کالز کا سلسلہ گزشتہ تین مہینوں سے جاری ہے جس میں مینگورہ شہر کے مئیر شاہد خان حلقہ پی کے 3 کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار خان اور دیگر اہم شخصیات شامل ہیں ۔
800 total views, no views today



