پشاور:خیبر پختونخوا میں آج رات سے بارشوں اور ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سوات سمیت صوبہ کے بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے تیز بارشوں/برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر تمام ڈپٹی کمشنرز اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے ۔
کمشنر ملاکنڈ کے مطابق بالائی اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں کمی کاامکان ہے۔بارشوں کا سلسلہ جمعہ کےروز تک وقفے وقفے سے جاری رہیں گی ۔
سیاحتی علاقوں کے تمام ڈپٹی کمشنرز سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ رکھے ۔
1,321 total views, no views today



