سوات: تھانہ کبل کے علاقہ ہزارہ میں نامعلوم افراد کی موٹر سائیکل پر فائرنگ،محمد سلیم ایڈوکیٹ جابحق،پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی مذید تفتیش جاری،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کبل ہسپتال منتقل،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کبل کے علاقے کبل کانجو مین روڈ پر بمقام ہزارہ نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر فائرنگ کرتے ہوئے محمد سلیم ایڈوکیٹ ساکن امام ڈھیرئی کو قتل کردیا گیا معلوم ہوا ہے کہ مقتول محمد سلیم ایڈوکیٹ کبل میں عدالت سے گھر خود موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ بمقام ہزارہ علی گرامہ میں نامعلوم افراد نے مزکورہ پر آتش اسلحہ سے فائرنگ کردی جس سے وہ بدن پر مختلف حصوں میں لگ کر جان بحق ہوگیا مقامی پولیس اور وکلاء کو اطلاع ملتے ہی فوری طور کبل ہسپتال پہنچ گئے پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کیلئے کام شروع کردیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے کبل ہسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس کے جانب سے واقعے کی تہہ تک جانے کیلئے مذید تفتیش جاری ہے،اطلاع ملتے ہی ایس پی ارشد خان،ڈی ایس پی زاہد خان،ایس ایچ او نواب خان اور کبل بار کے وکلاء برادری فوری کبل ہسپتال پہنچ گئیں…
3,869 total views, no views today