سوات:انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دنوں الہ اباد سوات میں سکول وین پر جو فائرنگ کی گئی تھی وہ دہشتگردوں نے نہیں بلکہ غیرت کے نام پر ڈرائیور کو قتل کیا گیا، ان خیالات کااظہار انہوں نے سیدوشریف میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں مکمل امن بحال ہے ضلع کے تمام سرحدی اور پہاڑی علاقوں کو دہشتگردوں سے کلئیر کردیا گیا ہے اور وہاں پر اب پولیس اور ارمی ڈیوٹی دے رہےہیں، انہوں نےکہا کہ گزشتہ دنوں الہ اباد میں سکول وین کےڈرائیور پر حملہ ہوا،جس میں وہ قتل اور دو بچے زخمی ہوئے ،وہ فائرنگ غیرت کے نام پر کی گئی جس کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ حسین احمد نامی ڈرائیور کو خواتین کے تنازعہ پر قتل کیا گیا ہے۔
ائی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ نے کہا کہ سوات میں اگلے دو سے تین مہیینوں کےاندر تمام رونقیں بحال ہو جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پولیس نے صوبہ میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ مانگنے والے 63 افراد کو گرفتارکرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر صوبائی اسمبلی عاطف خان کو کال ائی ہے اس کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ائی جی نے کہا کہ عوام پولیس پر اعتماد کریں ، علاقہ میں امن کی فضا کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی .
https://www.youtube.com/c/swatnewsweb/videos
1,620 total views, 4 views today