سوات:ملم جبہ اور مدین میں امن مارچ،علاقہ عوام کے احتجاجی ریلی و مظاہرے منعقد ہوا۔امن مارچ میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور امن ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلی کارڈز اور امن کیلئے سفید جھنڈے اٹھارکھے تھے۔اس موقع پرصدام حسین ایڈوکیٹ، یونائیٹد یوتھ ارگنائزیشن کے صدر توثیق گلشن،سیاسی رہنما عدالت خان،میاں سید،سجاد خان،نیک عمل خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہ سوات کے عوام مزید کسی بدامنی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے جس کے لوگ انتہائی پرامن اور مہمان دوست ہے حکومت کی ذمہ داری ہے سوات میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کریں۔سوات کے روزگار کا دارومدار سیاحت پر ہے مگر حالیہ دنوں میں سیاحت کا شعبہ تباہ ہوچکا ہے جس کیوجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔مقررین نے مزید کہا کہ مارچ کا مقصد ملم جبہ سڑک کی مکینوں کے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا اس طرح اتحاد و اتفاق رہا تو بہت جلد ملم جبہ کی سیاحت بحال کرنے کیلئے عوام کے ذریعے ملم جبہ امن میلہ کا انعقاد کیا جائیگا،یاد رہے امن مارچ ملم جبہ ٹاپ سے شروع ہوا جن میں تین یونین کونسلوں سیر تلیگرام،کشورہ ملم جبہ و آکامعروف بامیخیل کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی اور منگلور سالنڈہ میں مظاہرے کے بعد اختتام پذیر ہوا
918 total views, 4 views today