سوات:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، اج گیارہ بجے بھی پی ٹی ائی نے سوات میں احتجاج کی کال دی تھی ، تاہم احتجاج سے چند گھنٹے قبل ہی ورکروں کو احتجاج نہ کرنے کے پیغامات وصول ہوگئے ، پی ٹی ائی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید احتجاج نہ کرنے کا حکم دیا ہے، اور اگلے حکم تک کارکنوں کو انتظار کا کہا ہے ، پی ٹی ائی ذرائع کے مطابق عمران خان کسی بھی وقت لانگ مارچ کی کال دینگے اوراس کے بعد پورے ملک سے کارکنوں کو اسلام اباد پہنچنے کا حکم دینگے ۔
849 total views, 2 views today
Comments