لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور جنگ کررہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہے۔ لاہور میں گریجویٹ ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور کا قدرتی آفات اور دہشت گردی کے خلاف فوجی آپریشنز میں کردار متاثر کن ہے، مضبوط قوم کے لیے جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت ضروری ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافظ ہے اور قومی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے جب کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور جنگ کررہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سےپاک پاکستان دینا ہے۔
332 total views, no views today
Comments


