مینگورہ ، سوات میں کیبل اپریٹر اہمیت اور کردار سے انکار ممکن نہیں ، سوات میں دہشتگردی کے دوران میڈیا اور کیبل اپریٹر نے سوات کے عوام کے خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے سینئر رہنما سید حبیب علی شاہ ، سوات پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق ، جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان ، سوات کیبل اپریٹر کے چیئرمین اسماعیل خان ، صدر محمد حیات چمن اور صوبائی صدر عمران نبی نے سوات پریس کلب میں کیبل اپریٹرکے تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس قبل جے یو آئی سوات کے سینئر رہنما سید حبیب علی شاہ نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ، انہوں نے کہا کہ سوات حالیہ دہشتگردی اور سیلاب کے دوران سوات میڈیا اور کیبل اپریٹر نے جو کردار ادا کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے ، ان کی قربانیوں کو تاریخ میں سنہری الفاظ سے یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ ہم نومنتخب کابینہ سے آئندہ بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ سوات کے عوام کی خوشحالی طرقی اور ثقافت کے لئے اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کریں گے ، اس موقع پر سوات کیبل اپریٹر کے چیئرمین اسماعیل خان اور صدر محمد حیات چمن نے سوات مین کیبل اپریٹر کو درپیش مسائل کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ سوات میں تمام کیبل اپریٹر رجسٹرہے مگر اس کے باجود کیبل اپریٹر کو کئی مشکلات کا سامنا ہے جن کے تدارک کیلئے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے بھی کیبل اپریٹر کو درپیش مشکلات کو حل کرانے کے لئے تعاؤن کی درخواست کی ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے جانب سے چیف ارگنائزرغلام فاروق ، جنرل سیکرٹری فضل رحیم خان نے بھی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور بھرپور تعاؤن کی یقین دہائی کرائیں ۔
722 total views, no views today


