مینگورہ سابق یوسی ناظم فریدون خان نے عوامی نیشنل پارٹی سے ناطہ توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ،ن لیگ،پی پی پی اورقومی وطن پارٹی سے بھی کئی افرادتحریک انصاف میں چلے گئے،اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکبادپیش کی اورکہاکہ نئی شمولیتوں سے پی ٹی آئی کو مزیداستحکام ملے گا ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں ہر حلقہ سے جذبہ خدمت سے سرشارامیدواروں کو سامنے لارہی ہے
جن کی کامیابی کیلئے کوششیں کرناتمام کارکنوں کی ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان اورپارٹی کا ایجنڈہ آگے بڑھانے میں مصروف عمل ہیں یہی وجہ ہے کہ تمام محکموں سے کرپشن اورکمیشن کا خاتمہ ہو ااورعوام کو فوری انصاف مل رہاہے،اس موقع پر فریدون خان نے اے این پی،حاجی خان طوطی نے قومی وطن پارٹی،اجمل اورحسین نے پی پی پی اورحبیب الرحمان وشاہ عزت نے دیگرساتھیوں سمیت ن لیگ سے مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے زاہد خان باز خان کی کوششوں سے ہم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے اور پارٹی منشور اور پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے ، اس موقع پر حضرت رحمان ماما،زاہدخان بازخان اورپی ٹی آئی کے دیگر قائدین اورکارکن بھی موجود تھے۔
294 total views, no views today


