مینگورہ، سرکاری محکموں میں ہونے والی بدعنوانیون اور بدانتظامی کے خلاف صوبائی محتسب کا دائرہ کار ملاکنڈ ڈویژن تک بڑھادیا گیا ،عوام تمام صوبائی محکموں کے خلاف اپنی شکایات صوبائی محتسب کے نام بذریعہ درخواست دے کر انصاف حاصل کرسکتے ہیں ، محتسب آفس سے شہری اورسرکاری ملازمین گھر بیٹھے انصاف حاصل اورشکایات کا ازالہ کراسکتے ہیں،یہ خودمختارادارہ عوام کی تحفظات کو دورکرنے اور اختیارات کا ناجائزاستعمال کرنے والوں کے خلاف بھی کا م کرتا ہے
،ان خیالات کا اظہارایڈوائزرصوبائی محتسب عطاء الرحمان نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سینئر تفتیشی آفیسرفاروق احمدجان بابراور سوشل ویلفیئرسوات کے افیسر حمیدخان بھی موجودتھے،انہوں نے کہاکہ حکومت کے تین اہداف ہوتے ہیں عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ،قانون سازی اور قانون کی مددسے عوام کو انصاف کی فراہمی تاکہ ادارے مفادعامہ کیلئے کام کرسکیں،ان اہداف کی روشنی میں محتسب آفس عوام کی تحفظات کو دورکرنے سمیت ان کی شکایات کا ازالہ کررہا ہے ،اگر عوام کو کسی افیسرکے خلاف کوئی شکایت ہو تووہ گھربیٹھے اس سے متعلق محتسب آفس ای میل،بذریعہ فون یا ڈاک شکایت ارسال کرسکتا ہے،جب افس میں شکایت موصول ہوتی ہے تو ہم باقاعدہ طور پر اس شخص سے وضاحت طلب کرتے ہیں جس کے خلاف شکایت ہواوراس کے دئے گئے جواب سے شکایت کنندہ کو آگاہ کرتے ہیں اگر پھربھی ان کی تسلی نہ ہوتو ہم دونوں کو بلاکر سامنے بٹھاتے ہیں اوراسی طرح معاملہ افہام وتفہیم کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے،انہوں نے کہاکہ صوبائی محتسب ایک خودمختار ادارہ ہے جہاں پرہرسال سینکڑوں کی تعدادمیں شکایات موصول ہوتی ہیں جنہیں بطریق احسن نمٹایا جاتاہے،انہوں نے کہاکہ ہم عوام کویہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ صوبے میں جہاں کہیں بھی ہو وہ ہمیں بذریعہ خط یا فون اپنی شکایت سے آگاہ کرسکتے ہیں انہیں ہرگز مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے ہرممکن قدامات کئے جائیں گے،اسی طرح اگر کسی سرکاری ملازم کو پروموشن کی شکل میں ان کا جائز حق نہ مل رہاہوتو وہ بھی رابطہ کرسکتا ہے تاہم عدالتوں میں زیرسماعت کیسوں سے متعلق درخواستیں محتسب آفس میں قابل قبو ل نہیں ہوں گی۔
413 total views, no views today


