کبل،تحصیل کبل یوایس ایڈ کے مالی تعاون سے ائی ار سی کے زیر اہتمام پاکستان ریڈنگ پروجکٹ کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول توتانوبانڈئی میں پانچ روزہ ٹیچرز ٹریننگ شروع ہوا جہاں پر یونین کونسل توتانوبانڈئی اور قلاگے کے مختلف سکولوں کے اساتذہ کو گریڈ 1اور گریڈ2(جماعت اول ،دوم)اردو ریڈنگ ٹریننگ پر سکون ماحول میں دی جارہی ہے اس موقع پر انٹر نیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC)کے نمائندہ یعقوب شاہ،محکمہ تعلیم کے ماسٹر ٹرینرز شمس الوہاب اور احمد علی نے ٹریننگ کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بحث کی اور کہا کہ پاکستان ریڈنگ پروجکٹ کا مقصد پرائمری سکولوں میں اردو پڑھنے کے معیار کو بہتر بنا کر تعلیمی اہداف کا حصول ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اساتذہ ٹریننگ کے حاصلات بطریق احسن طلباء کو منتقل کرکے تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرینگے ۔
858 total views, no views today


