خیبر ایجنسی: وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے خلاف جاری آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔ خیبر ایجسی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن خیبر ٹو کے دوران وادی تیراہ کے علاقے نرئی بابا میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
بارودی سرنگ کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت حوالدار حضرحیات اور سپاہی افتخار کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے دوران اب تک 100 سےزائد شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کئے جا چکے ہیں۔
333 total views, no views today
Comments


