بریکوٹ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی یو سی ابوہا نے بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدواروں کا چناؤ کردیا ۔بلدیاتی الیکشن میں جیت کے لئے پارٹی کے تمام کارکن دن رات ایک کرکے اپنے امیداروں کو کامیاب کریں ۔اس سلسلے میں ایک اجلاس رہائش گاہ نواب علی خان ابوہا میں ایک اہم اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت سکندر خان لالا نے کی ۔اجلا س میں الیکشن کمیٹی کے ممبران ڈپٹی سیکرٹری ضلع سوات نثار الملک خان ،تحصیل سیکرٹری اصغر خان زیرے ،معاون سیکرٹری واجد علی خان ،عزیز محمد ،عطاء اللہ خان ،خورشید علی خان ،اسرار طوفان کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کا چناؤ باہمی مشاور ت سے ہو ا۔جن میں ضلعی کونسل کے لئے خورشید علی خان ،تحصیل کونسل کے لئے محمد ابراہیم پیر صاحب ،وولیج کونسل ابوہا کے لئے نثار الملک خان ،سکند رخان لالا،داود خان خان کوٹو،عطاء اللہ خان ،اسرار طوفان ،یوتھ کونسلر نور سلام باچہ ،مزدور کسان کے عزیز محمد نامز کیا گیا جبکہ دیگر علاقوں کے لئے مشاور ت جاری ہے
704 total views, no views today


