خوازہ خیلہ ، سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی اہم دہشتگرد کمانڈر گرفتار ، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اہم مقدمات میں مطلوب تھا ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات کے خصوصی ہدایت پر خوازہ خیل پولیس نے کاروائی کرکے شدت پسند کمانڈر گل محمد عرف قاری عبداللہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے
جس سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دہشتگرد کمانڈر کو سرکاری مہمان خانے پہنچا کر خاطر توازو کیلئے تمام انتظامات بھی مکمل کرلی ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہے ، کہ دہشتگرد کمانڈر قاری عبداللہ 2010میں رحیم آباد پولیس سٹیشن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے اور پولیس کو قتل کرنے کے مقدمات میں بھی ملوث رہے ہیں ، دہشتگرد کمانڈر کے گرفتاری سوات پولیس کی کامیابی ہیں۔
385 total views, no views today


