کبل، یونین کونسل ٹال اے این پی کا گڑھ ہے عوام کے ووٹ کی طاقت سے بلدیاتی الیکشن میں نااہل حکمرانوں کو شکست دے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ڈسٹرکٹ کونسل کے لئے نامزد کرنے پر اہلیان علاقہ کا مشکور ہوں کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے کارکنان اے این پی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا کر بلدیاتی الیکشن کے لئے تیاریاں مزید تیز کردیں آنے والا دور اے این پی کا ہے ان خیالات کا اظہار اے این پی یونین کونسل ٹال کے صدر و نامزد ڈسٹرکٹ کونسل امیدوار ملک احمد خان نے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے این پی پختون قوم کے امنگوں کی ترجمان پارٹی ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں لازوال قربانیاں دے کر نہ صرف امن قائم کیا بلکہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے بدولت ترقی کا سفر شروع کردیا تھا لیکن بد قسمتی سے گذشتہ عام انتخابات میں عوام نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ کھا کر نا اہل افراد کو اقتدار کی کرسی تک پہنچا دیا جنہوں نے دوسال کے عرصہ میں دھرنوں ،انتشار کی سیاست اور ناچ گانوں کے سیوا کچھ نہ کیا حتی کہ اے این پی دور میں شروع کردہ ترقی کے سفر کو روک کر لوگوں کو مسائل و مشکلات میں دھکیل دیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نااہل حکمرانوں سے نجات کا بہترین موقع ہے لہذا پوری قوم سرخ جھنڈے تلے جمع ہوکر مخالفین کو شرمناک شکست سے دوچار کرنے کی تیاری کریں تاکہ حکمرانوں کے پیدا کردہ محرومیوں کا ازالہ ہوسکے انہوں نے یقین دلایا کہ یونین کونسل ٹال اے این پی کا گڑھ ہے جہاں پر کارکنان اور عوام کے جوش و جذبہ سے صاف واضح ہے کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے کامیابی کے بعد خادم بن کر عوامی مسائل حل کرنے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کا لائینگے۔
684 total views, no views today


