بریکوٹ، جماعت اسلامی نے سوات کے مختلف علاقوں کے لئے بلدیاتی الیکشن کے لئے امیدواروں کا چناؤ کردیا ۔ضلعی کے لئے عطاء اللہ جبکہ تحصیل کے لئے شاہ جہان خان کو نامزد کردیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی بریکوٹ نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کیا اجلاس میں زون امیر ریاض احمد،بریکوٹ امیر ظاہر خان کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔اجلاس میں متفقہ طور پریو سی بریکوٹ سے ضلعی کے لئے عطاء اللہ ، تحصیل کے لئے شاہ جہان خان ،جنرل کونسلر ظاہر خان ،نورمحمد ،یو سی پارڑئی سے تحصیل کے لئے شریف خان ،یو سی کوٹہ تحصیل کے لئے عز یز الرحمان خان ،ابوہا سے عجب خان ،یو سی غالیگے سے ضلعی کے لئے ارشاد خان اور جہان گیر ،یو سی قمبر سے حیدر خان ،یو سی اوڈیگر سے سربلند خان ،یوسی کوکارئی سے محبت خان اور اجمل خان ہیں ۔اس موقع پر زون امیر اور تحصیل۶ امیر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لئے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنا ہوگی ۔بلدیاتی الیکشن میں ماحول جماعت اسلامی کے لئے انتہائی سازگار ہے اور کارکن محنت کر کے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کریں ۔
524 total views, no views today


