سوات کے معروف شخصیت مرحوم کامران خان کے پوتے سنگین خان نے کہا کہ ہم سوات کے عوام کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں ، عوام کی خدمت کرنا ہمارا شیوہ ہے ، ہم سوات کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے سے دل کا سکون ملتا ہے ۔ اور ہم زندگی کی آخری سانس تک سوات کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار سنگین خان نے مینگورہ شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں میں وفات پانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے مستحق افراد کی رہائش گاہ پر جاکر دکھی اور مستحق افراد کی مالی معاونت بھی کی ۔ سنگین خان نے فیض آباد ، مینگورہ شہر ، پانڑ ، شریف آباد اور دیگر علاقوں میں وفات پانے والوں کی رہائش گاہ پر گئے اور فاتحہ خوانی کی ۔ سنگین خان نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے آباء واجداد نے عوام کی خدمت کی ہے اس سے بڑھ کر کوشش کریں گے ۔
451 total views, no views today


