بریکوٹ، گرمی شروع ہوتے ہی واپڈا کی طرف سے ضلع سوات میں 16گھنٹے لوڈشیڈنگ شروع ،کاروبار ٹھپ جبکہ دیگر بجلی سے وابستہ روز مرہ معاملات بری طرح متا ثر ،تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ واپڈا اہلکاروں کے رحم وکرم پر ہے پورے تحصیل بریکوٹ میں 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ کہاں کا انصاف ہے ۔۔۔؟پورے علاقے میں بجلی سے چلنے والے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے کاروباری زندگی بُری طرح مفلو ج‘
تحصیل بریکوٹ کے تمام مساجدو ں اور گھروں میں پانی ناپید ‘ علاقے میں کربلا جیساسماں ‘ ممبران سے چُپ کا روزہ رکھ لیا ہے ‘16گھنٹوں سے تجاوز لوڈشیڈنگ نے تحصیل بریکوٹ کے عوام کی چیخیں نکال دیں ‘باوثوق ذارئع سے معلوم ہو ا ہے کہ گوگدرہ فیڈر پر واپڈ ا کے مقامی سپر ٹنڈنٹ کی بادشاہی نے عوام کو نئے عذاب میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ گرڈ سے بجلی چالو ہوتی ہے لیکن مانیار اور شنگردار کے مقام پر وہ بجلی بند کردیتے ہیں اور پھر اپنی مرضی کے مطابق چالو کردیتے ہے ر واپڈا کے اعلیٰ حکام سے واپڈ ا بریکوٹ کے مقامی سپر ٹنڈنٹ کے اس ظلم کے خلاف سخت نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف جلد از جلد سخت کا روائی کی جائے ورنہ شدید احتجاج پر مجبور ہوجا ئینگے ۔
338 total views, no views today


