سوات، یونین کونسل لنڈے کس بنگلہ دیش،حاجی بابا سے شوکت علی نے جماعت اسلامی کے جانب سے جنرل کونسلر کے حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، موصوف کی سماجی خدمات کو دیکھتے ہوئے علاقہ کے عوام نے متفقہ طور پر شوکت علی کو اپنا امیدوار نامزد کردیا، اس موقع پر شوکت علی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے عوام کیلئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ لیکر سیاست کے میدان میں اترا ہوں، ہمارا مقصد اس یونین کونسل کے مسائل کو حل کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا یونین کونسل پچھلے کئی سالوں سے مسائل کا اماجگاہ رہا ہے، اور کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی ہے، یہی وجہ ہے کہ میں ازاد حیثیت میں جنرل کونسل کی نشست پر اپنے یونین کونسل سے الیکشن لڑرہا ہوں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ انے والے بلدیاتی الیکشن میں ایسے امیدواروں کوکامیاب کرے جو عوام کے مسائل حل کرنا جانتے ہوں اور عوام کی خدمت کیلئے اپنے زندگی وقف کرسکتے ہوں انہوں نے کہا کہ ہمار ا جذبہ نیک اور حوصلے بلند ہے انشاء اللہ کامیابی ملنے کے بعد علاقہ کے عوام بہتر تبدیلی محسوس کرینگے۔
634 total views, no views today


