بریکوٹ،پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی خان کے خلاف ایک مقدمہ درج ہوا تھا ، گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ سوات کے عدالت میں ممتاز قانون دان نثار احمد ایڈوکیٹ نے کیس کے پیروی کر تے ہوئے ضمانت کیلئے دی ، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت منظوری کا حکم جاری کر دیا،پاکستان تحریک انصاف سمیت تحصیل بریکوٹ کے مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے قائدین اور کارکنان ڈگر جیل پہنچ گئے، رہائی ملتے ہی پورا علاقہ انجینئر شرافت علی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا،
جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی خان کو درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں بریکوٹ بازار پہنچادیا، بریکوٹ بازار میں تحصیل بریکوٹ کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور کارکنان اور عوام لوگوں نے انجینئر شرافت علی خان انتہائی پر جوش انداز میں پرتپاک استقبال کیا ، اور پھول نچھاور کر دی، بریکوٹ بازار چوک سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے ہمراہ پیدل اپنے رہائش گا پہنچ گیا، وہاں پر عوام سیاسی کارکنوں کے استقبال کے ہجوم نے ایک جلسے کا شکل اختیار کرلیا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ عزت اور ذلت دینے والا صرف وہی ذات ہے جس نے اسمان اور ذمین پید ا کئے ہیں ، اج میرے ساتھ اپنے تحصیل بریکوٹ کے عوام تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین اور ورکرز ، اورپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے شکریہ ادا کر نے کیلئے الفاظ نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف سمیت تحصیل بریکوٹ تمام سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے جس انداز میں ہمارا استقبال کیا، یہ تاریخ کے اوراق میں سنہری الفاظ میں لکھی جا ئیگی، انہوں نے کہاکہ تحصیل بریکوٹ کے عوام اور سیاسی قا ئدین نے جو عزت دی ، یہ ہمیشہ کیلئے میر ے دل میں ذندہ رہیگا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بریکوٹ کے صدر خادم محمد خان ، نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے مشکور ہیں ، جنہوں نے شرافت علی کا پر جوش انداز میں استقبال کیا، اور حوصلہ افزئی کی،
349 total views, no views today


